26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںدفاعی نمائش آئیڈیاز عالمی دفاعی مارکیٹ میں اہم پلیٹ فارم کی حیثیت...

دفاعی نمائش آئیڈیاز عالمی دفاعی مارکیٹ میں اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرگئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش’ آئیڈیاز‘ عالمی دفاعی مارکیٹ میں اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دفاعی نمائش آئیڈیاز ایک ایسے اہم پلیٹ فارم کی حیثیت اختیارکر گئی ہے جس سے عالمی دفاعی مارکیٹ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی پیشرفت اجاگر ہوتی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا موضوع ” امن کےلئے ہتھیار پاکستان کی امن و سلامتی کی خواہش” کامظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ہمارا دفاعی شعبہ ٹیکنالوجی کے موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=337188

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں