اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرا م کے تحت دفاعی پیداوار ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 78کروڑ95 لاکھ روپےکے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کےلئےایک ارب 57کروڑ ایک لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے گئےہیں۔