دفاعی چیمپئن سپین اور اٹلی کی ٹیمیں یورو فٹ بال چیمپئن شپ پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں
کروشیا اور چیک ریپبلک کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم
یرس ۔ 18 جون(اے پی پی) دفاعی چیمپئن سپین اور اٹلی کی ٹیمیں فتوحات برقرار رکھتے ہوئے یورو فٹ بال چیمپئن شپ پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ سپین نے ترکی اور اٹلی نے سویڈن کو ہرایا جبکہ کروشیا اور چیک ریپبلک کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گولز برابری پر ختم ہوا۔ فرانس میں یورو ٹائٹل کے حصول کیلئے جاری جنگ کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن سپین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ترکی کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، موروٹا نے 2 اور نولیٹو نے ایک گول کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9148