اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے دفاع سمیت مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں۔بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک ابرار نے قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں مزید ترمیم کرنے کے بل 2025 پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔محمد جاوید حنیف خان نے قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی یکم جولائی 2024 تا 31 دسمبر 2024 کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی یکم جولائی 2024 تا 31 دسمبر 2024 کی رپورٹ ڈاکٹر نیلسن عظیم نے ایوان میں پیش کی۔
قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ کی یکم جولائی 2024 تا 31 دسمبر 2024 کی رپورٹ رانا حیات نے ایوان میں پیش کی۔قائمہ کمیٹی سائنس وٹیکنالوجی کی یکم جولائی 2024 تا 31 دسمبر 2024 کی رپورٹ خواجہ شیراز محمود نے ایوان میں پیش کی۔قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کی یکم جولائی 2024 تا 31 دسمبر 2024 کی رپورٹ شازیہ مری نے ایوان میں پیش کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596869