دفاع وطن میں افواج پاکستان کا کردارناقابل فراموش ہے، شیخ راشد شفیق

165

راولپنڈی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) رکن قومی ا سمبلی و پارلیمانی سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول شیخ راشد شفیق نے کہاہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے پوری قوم یک زبان ہے ، بھارتی بربریت و مظالم کی داستانیں اقوام عالم تک پہنچا دی گئی ہیں، دفاع وطن میں افواج پاکستان کا کلیدی اور ناقابل فراموش کردار ہے ، طلباءو طالبات کو دفاع وطن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداءاور غازیوں کی جر ات و بہادری سے آگہی حاصل کرنا چاہیے تاکہ وہ ملک و ملت کی قدر و منزلت کو کماحقہ پا سکیں ،حکومت فروغ تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے بھی سرگرم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک الہٰی بخش میں اظہار یکجہتی کشمیر اور یومِ دفاع پاکستان کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فریحہ نگہت اوردیگر اساتذہ و طالبات موجود تھیں۔ مہمان خصوصی نے کالج میں یادگار کے طور پر پودا بھی لگایااور یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پرنسپل اور طالبات کے ہمراہ مہمان خصوصی نے واک بھی کی۔ اس موقع پر طالبات نے ٹیبلو اور ملی نغمے بھی پیش کیے ۔