اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):دفتری آلات و مشینری کی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 60.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 15.4 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مئی 2024 میں دفتری آلات و مشینری کی قومی درآمدات کا حجم 9.6 ارب روپے رہا تھا ۔
اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ میں مئی 2025 کے دوران دفتری آلات و مشینری کی ملکی درآمدات میں 5.8 ارب روپے یعنی 60 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔