دفتر خارجہ خارجہ کی کا سا 1000 منصوبے کے حوالے سے خبروں کی وضاحت اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا سمیت میڈ یا کے ایک حصے میں تاجکستان میں کاسا۔1000منصوبے کے افتتاح کے موقع پر زیر گردش پاکستانی حدود کی غلط عکاسی کرنے والے نقشے پرتنقید کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وفد ،خصوصا سیاسی قیادت کی سائٹ پرآمدکے …
دفتر خارجہ خارجہ کی کا سا 1000 منصوبے کے حوالے سے خبروں کی وضاحت

مزید خبریں
دفتر خارجہ خارجہ کی کا سا 1000 منصوبے کے حوالے سے خبروں کی وضاحت
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا سمیت میڈ یا کے ایک حصے میں تاجکستان میں کاسا۔1000منصوبے کے افتتاح کے موقع پر زیر گردش پاکستانی حدود کی غلط عکاسی کرنے والے نقشے پرتنقید کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وفد ،خصوصا سیاسی قیادت کی سائٹ پرآمدکے فوری بعد غلطی کا نوٹس لیا گیا اور یہ بات میزبان ملک کے نوٹس میں لائی گئی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان کے مطابق میزبان حکومت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے غلطی پرافسوس کا اظہار کیا اوروضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ باقاعدہ نقشہ نہیں تھا بلکہ ملکوں کی سرحدوں پرتوجہ دیئے بغیر خطے کی پینٹنگ تھی۔تاہم میزبان ملک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پینٹنگ ہٹا دی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ تقریب کے دوران تمام وفود میں جو سرکاری بروشر تقسیم کیا گیا اس نقشے میں پاکستانی حدود کی صحیح نشاندہی کی گئی تھی۔








