دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی پریس کانفرنس، موجودہ حکومت کی تین سالہ خارجہ پالیسی کا جائزہ پیش کیا

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین، جنوبی ایشیائ، وسطی ایشیائی ریاستوں، امریکہ اور یورپ کے ساتھ تعلقات میں بہتری پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، چین کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کا قیام موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے، جب تک کشمیر کا مسلہ حل نہیں ہو جاتا، بھارت کے ساتھ تعلقات آگے بڑھ نہیں سکتے، بھارت کیساتھ تمام …

اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین، جنوبی ایشیائ، وسطی ایشیائی ریاستوں، امریکہ اور یورپ کے ساتھ تعلقات میں بہتری پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، چین کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنرشپ کا قیام موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے، جب تک کشمیر کا مسلہ حل نہیں ہو جاتا، بھارت کے ساتھ تعلقات آگے بڑھ نہیں سکتے، بھارت کیساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہیں، بھارت نے پٹھانکوٹ واقعے کو بہانہ بنا کر مزاکرات معطل کئے۔مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ کی کوششیں جاری ہیں۔افغان حکومت طالبان کو ایسا پیغام دے کہ وہ مذاکرات پر آمادہ ہوں۔چین کے ساتھ دو طرفہ تجارت 19 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔بھارتی دفاعی اخراجات پر تشویش ہے۔ملکی سلامتی اور دفاعی ضروریات کیلئے کم از کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔ دفاع کے شعبے میں خود کفالت اور دفاعی پیداوار کی برآمدات بڑھائیں گے۔

Leave a Reply