دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) محمد ایوب سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر کی ملاقات

25
پاکستانی زائرین خطے کی ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ایران اور عراق کے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری (یورپ) محمد ایوب سے پاکستان میں سویڈن کی سفیر ایلکس برگ وون لنڈے نے ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد میں سویڈن کے سفارتخانے کی طرف سے ایک یادگاری شیلڈ اور کتاب ”شراکت کے 75 سال-سویڈن اور پاکستان“ پیش کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق کتاب میں اہم سنگ میلوں، تاریخی دوروں اور عوام سے عوام کے روابط کا تذکرہ کیا گیا ہے جنہوں نے گزشتہ ساڑھے سات دہائیوں میں دوطرفہ تعلقات کو تشکیل دیا ہے۔ یہ پاکستان کی ترقی کے سفر میں سویڈش کمپنیوں، این جی اوز اور افراد کے گراں قدر تعاون کو بھی اجاگر کرتا ہے۔