دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے، ہمارے پاس اس کے واضح شواہد موجود ہیں، وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت ملک میں پڑوسی ملک کی تخریب کاری اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معاملات اٹھائیں گے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان …

اسلام آباد ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے، ہمارے پاس اس کے واضح شواہد موجود ہیں، وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر سمیت ملک میں پڑوسی ملک کی تخریب کاری اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معاملات اٹھائیں گے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور تخریبی سرگرمیوں کے واضح شواہد موجود ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان میں گرفتار ”را“ ایجنٹ کلبھوشن یادیو اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے معاملات اٹھائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا معاملہ بھی اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات دنیا نے دیکھے اور سنے ہیں۔

Leave a Reply