دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجود ہمارے عملے پر بڑی کڑی نظر رکھی جاتی ہے اور ان کو تو شروع سے ہی پتہ تھا …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت نے ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی ہے، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں موجود ہمارے عملے پر بڑی کڑی نظر رکھی جاتی ہے اور ان کو تو شروع سے ہی پتہ تھا کہ یہ آدمی یہاں کام کرتا ہے، اس آدمی کو پکڑنے سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ بھارت نے سفارتی آداب اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ ان لوگوں نے سب کچھ جانتے ہوئے ہمارے اس آدمی کو گرفتار کیا، ہم نے اسی حوالے سے یہ بات کہی کہ بھرت نے ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے، ایک سوال کے جواب مین ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈپلومیٹک انکلیو میں کام کرنے والے یہ لوگ کوئی کمرشل آفیسر تھا تو کوئی انفارمیشن آفیسر لیکن حقیقت میں یہ لوگ بھارتی خفیہ ایجنسی راءاور آئی بی کے ایجنٹ تھے، اور ہم نے بار ہا مرتبہ یہ بات کہی ہے کہ بھارت پاکستان مین مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہتا ہے اور ہمیں اس پر بہت خدشات بھی تھے اور اسی وجہ سے 2015ءمیں بھی پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اس بارے میں دستاویزات بھی پیش کیں، اقوام متحدہ میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے ثبوت پیش کرنے کے کافی ماہ بعد بھارتی خفیہ ایجنسی راءکے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے پاکستان سے پکڑے جانے کے بعد اور بھی کئی باتیں کھل کر سامنے آ گئیں جس میں اس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی و انتہا پسندی پھیلانے میں ملوث ہے، اسی کی نشاندہی پر کئی اور لوگوں کو بھی پکڑا گیا اور کافی ساری اور بھی چیزیں سامنے آئیں

Leave a Reply