دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

140

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں بالخصوص بھارت کیساتھ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے،بھارت کو کشمیر کے حوالے سے کئی بار مذاکرات کی دعوت دی لیکن نئی دہلی نے کبھی بھی مثبت جواب نہیں دیا۔پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر سویلین کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش ہے۔بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اہم ملکوں کیساتھ پر زور انداز میں اٹھا رہا ہے۔