دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کا اٹوٹ انگ کا دعویٰ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان قانونی اور سفارتی فورم پر بھارت کے اس اقدام کی ہمیشہ مزاحمت کریگا۔ بدھ کو ترجمان محمد نفیس زکریا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کا اٹوٹ انگ کا دعویٰ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، پاکستان قانونی اور سفارتی فورم پر بھارت کے اس اقدام کی ہمیشہ مزاحمت کریگا۔ بدھ کو ترجمان محمد نفیس زکریا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ عالمی برادری نے اس سلسلے میں مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کی حالیہ لہر کوئی نئی نہیں بلکہ یہ ازادی کی جدوجہد ہے جو 1989ء سے جاری ہے جس میں اب تک ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply