دلدار احمد ملک سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان تعینات

94

گلگت۔13فروری (اے پی پی):دلدار احمد ملک کو سیکرٹری اطلاعات گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی ایم ایس گروپ گریڈ 19 کے آفیسر دلدار احمد ملک کا محکمہ جیل خانہ جات کے انسپکٹر جنرل سے تبادلہ کر کے محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر جنرل میر وقار احمد کو محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔