دل کا ہسپتال اہلیان ِسرگودھا کے لیے مسلم لیگ (ن)کا تحفہ ہے:صوبائی وزیر ِمواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ

134

سرگودھا۔15ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر ِمواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کا موقع پر جا کر معائینہ کیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر ِتعمیر کارڈیالوجی اسپتال کا کام زور و شور سے جاری ہے۔رواں سال کے لیے 9 ارب 86 کروڑ روپے کے تمام مختص فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر ِکو مزید بتایا گیا کہ97کنال پر زیر ِتعمیر اسپتال میں او پی ڈی،ایمرجنسی، دفاتر اور رہائش گاہوں کی تعمیر شامل ہے۔ اسپتال کی او پی ڈی اپریل 2025ء جبکہ دسمبر 2025ء تک مکمل اسپتال فنکشنل ہو جائے گا۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ دل کا ہسپتال اہلیان ِسرگودہا کے لیے مسلم لیگ (ن)کا تحفہ ہے۔ ُانہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جلد سرگودھا آکر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)محمد وسیم،ایم ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق بھی موجود تھے۔