22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںدل کے ہسپتال کے بعد کنیسر ہسپتال کا قیام مسلم لیگ ن...

دل کے ہسپتال کے بعد کنیسر ہسپتال کا قیام مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے،جہانگیر خانزادہ

- Advertisement -

حضرو۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):دل کے ہسپتال کے بعد کنیسر ہسپتال کا قیام مسلم لیگ ن کی حکومت کا کارنامہ ہے ،سابق دور میں نیا پاکستان بنانے والوں نے جہاں ملک کا ستیا ناس کیا وہاں ہی ہسپتالوں میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا ان کے دور میں عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے اودیات تک میسر نہیں تھیں۔ان خیالات کا اظہارجہانگیر خانزادہ نے سابقہ کونسلر ملک صدیق عوان کے بھتیجے ملک ادریس کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون تحصیل حضرو کے صدر ملک انصار بھی موجود تھے ۔جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مریم نواز نے چند ماہ کی حکومت نے کئی بڑے منصوبے شروع کیے ،کسانوں کے لیے کسان کارڈ، غریبوں کے لیے چھتوں کی فراہمی کے علاوہ کئی دیگر منصوبے شروع کیے جبکہ لاہور میں کینسر ہسپتال کا قیام لاناہے۔انہوں نے اپنے والد اور چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھایا اب پنجاب کی تمام ہسپتالوں میں عوام کو ہر قسم کی ادویات فری مل رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے ملک کے ہر شعبے کا ستیا ناس کیا یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ان کے گندکو صاف کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم جس طرح معیشت کی بحالی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون ہی عوام کی خیر خواہ ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی لیگی حکومت اقتدار میں ائی عوام کو ہر قسم کا ریلیف ملا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں