دمام میں پاکستانی ورکز کو مقامی کمپنی کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ سعودی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

180

اسلام آباد۔ 4 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے دمام میں پانچ سو پاکستانی ورکز کو مقامی کمپنی کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ سعودی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے جبکہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ تمام پاکستانی کارکنوں کے مشکلات کو حل کرنے کیلئے مسلسل دمام میں ایم /ایس سعد گروپ آف کمپنیز سے رابطے میں ہے۔ پیر کو ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی سفارتی عملے نے ورکرز کے واجبات کا مسلہ حل کرنے کیلئے متعد بار دمام کے دورے کئے اور کمپنی انتظامیہ سے ملاقات کی۔ ترجمان نے کہا کہ کمپنی انتظامیہ نے جلد از جلد تمام ورکرز کو واجبات کی ادئیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔