دمام ۔25نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر دمام میں شاہ عبدالعزیز بندر گاہ پر دوسرا کروز شپ لنگر انداز ہو گیا جس پر2800 سیاح سوار ہیں ۔ عرب نیوز کے مطابق کروز شپ عرب ممالک کے سیاحتی ٹورپر ہے جو ابوظبی سے ہوتا ہوا دمام پہنچا یہاں سے وہ دوحہ قطر کے لیے روانہ ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ سوموار کے روز دمام کی شاہ عبدالعزیز بندر گاہ پر پہلا کروز شپ ’سلور اسپرٹ ‘ لنگرانداز ہوا تھا جس پر400 سیاح یہاں پہنچے تھے۔واضح رہے سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کےحوالے سےگزشتہ برسوں کے دوران کافی پیشرفت ہوئی ہے اس ضمن میں سیاحتی ویزوں کا اجرا سمیت امیگریشن کے مراحل کو کافی آسان بنایا گیا ہے۔