دمشق میں روسی سفارت خانے پر ہاون راکٹوں سے حملہ

118

دمشق ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے پر ہاون راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دمشق میں ماسکو کے سفارت خانے اور سفارتی عملے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔