دمشق میں قطر ی سفارتخانہ 13 سال بعد دوبارہ کھل گیا

146
دمشق میں قطر ی سفارتخانہ 13 سال بعد دوبارہ کھل گیا

دمشق۔22دسمبر (اے پی پی):شام کے دارالحکومت دمشق میں قطر کا سفارتخانہ 13 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے جو خانہ جنگی کے آغاز پر بند کیا گیا تھا۔

عرب نیوز کے مطابق اے ایف پی کے ایک نامہ نگار نے سفارتخانے پر قطر کا پرچم لہراتے ہوئے دیکھا۔قطر، ترکیہ کے بعد دوسرا ملک بن گیا ہے جس نے اس ماہ باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولا ہے۔

واضح رہے کہ متعددغیرملکی حکومتیں شام میں نئی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔