دنیابھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات34 لاکھ78 ہزار سے بڑھ گئیں

51

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔24مئی (اے پی پی):بھارت، امریکا اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ22ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد34لاکھ78ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد16کروڑ75لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد167535630ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3478631 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کوروناکے فعال متاثرین کی تعداد15421024ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو اموات کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید4 ہزار 4 سو سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 222315 افراد میں مہلک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، بھارتی وزارت صحت کے مطابق اس دوران کورونا وائرس میں مبتلا 4454 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 303751 ہوگئی۔ بھارت میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسزمیں کمی آرہی ہے۔

حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نو لاکھ 42 ہزار 722 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، اس دوران دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید222315 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد26752447 ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد303751 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد2720685 ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کا شکار23728011 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ38 لاکھ 96 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد6 لاکھ 4ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33896660 اور 5790318 فعال متاثرین ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک604087 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی امریکا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ27502255 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا میں حکام کے مطابق ملک میں 49 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگائی گئی ہے جبکہ 39 فیصد لوگوں کو مکمل طور پر کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگادی گئی ہے ۔

ادھر برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ60لاکھ83 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں مہلک وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 16083573 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد449185 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1142221 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں