دنیابھر میں کورونا وائرس کی وبا سے31 لاکھ82 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 15 کروڑ 12 لاکھ سے متجاوز،دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعدادبھارت میں ریکارڈ

108

واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔30اپریل (اے پی پی):بھارت، امریکہ اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے تین لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو دنیا بھر میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد31لاکھ 82 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد15کروڑ12لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جمعہ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد151234158ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3182057 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد18863299ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ تین لاکھ86 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد ایک کروڑ87 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مزید386654 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران3501 افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاو انتہائی تیزی سے جاری ہے، کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 18762976تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد208330 ہے۔

بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد3170228 ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر، تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ30 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد6813287 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک589207افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا سے ریاست کیلیفورنیا میں اب تک 61661 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ٹیکساس میں یہ تعداد 50339 ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے نیویارک میں 51677 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی تعدادایک کروڑ45لاکھ 92 ہزار تک پہنچ گئی۔

برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد14592886ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد401417 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1039351فعال مریض ہیں۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3101 مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اس دوران کورونا وائرس کے69389 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برازیل میں اس سال اپریل میں کورونا وائرس سے 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔