واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔19مئی (اے پی پی):بھارت، امریکہ اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ67 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد34لاکھ19ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد16کروڑ49لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد164912329ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3419039 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کوروناکے فعال متاثرین کی تعداد16396572ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے دو لاکھ67 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد2 کروڑ 54 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید267334 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد25495144 ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد283276 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد3232165 ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران4529 کورونا مریض ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ 21979703 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے اعتبار سے سب زیادہ متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر، تامل ناڈو، کرناٹک اوراتر پردیش شامل ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ37 لاکھ74 ہزار سے زائد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد6 لاکھ ایک ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33774945 اور 5920288 فعال متاثرین ہیں۔
حکام کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک601330 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے امریکہ کی کیلیفورنیا، نیویارک اور نیو جرسی سمیت کئی ریاستیں سخت متاثر ہوئی ہیں۔ امریکہ میں لوگوں کو مہلک کورونا وائرس سے بچانے کیلئے اب تک 27کروڑ44 لاکھ سے زائد خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ گئی ہے
جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ57لاکھ35 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے75445 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر15735485ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس دوران وائرس سے متاثرہ 2513 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے روزانہ ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے،
برازیل میںکورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد15735485ہے۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد439379 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1048497 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک14247609سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔