واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔20مئی (اے پی پی):بھارت، امریکہ اور برازیل سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 لاکھ76ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے اموات کی تعداد34لاکھ33ہزار تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد16کروڑ56لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
جمعرات کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد165610693ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک3433314 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کوروناکے فعال متاثرین کی تعداد16283606ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور میکسیکو ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ بھارت میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسزمیں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مہلک وائرس کے 2.76 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
اس دوران مختلف علاقوں میں تین ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے، نئے مریضوں کے بعد ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد2 کروڑ 57 لاکھ 71 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مزید276070 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس دوران3874 افراد مہلک وائرس سے دم توڑ گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد287156 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں نئے یومیہ متاثرین کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے،
ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد3135566 ہے۔ حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ 22348683 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد3 کروڑ38 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد6 لاکھ دوہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میںمہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد33802324 اور 5901195 فعال متاثرین ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی دیگر ملک سے زیادہ ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک6 لاکھ دوہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ27299180 سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد4 لاکھ 41 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ58لاکھ15 ہزار سے تجاوز کرگئی۔برازیل میں مہلک وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر15815191ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے روزانہ ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد441864 ہے جبکہ مختلف علاقوں میں اس وقت کورونا وائرس کے1043209 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک14330118سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔