دنیا بچانی ہے تو جوہری اسلحے میں تخفیف لائی جائے،اقوام متحدہ

120

اقوام متحدہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیرس نے تخفیف جوہری اسلحے کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ تخفیف جوہری اسلحے کے استعمال سے انسانی و ماحولیاتی مسائل کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے اس لئے جوہری اسلحے کے حامل ممالک اس میں کمی لانے کے لیے اقدامات کریں۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق گوٹیرس نے تخفیف جوہری اسلحے کے عالمی دن کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریاکی اشتعال انگیزی جوہری اسلحے کی دوڑ کے رحجان میں اضافہ کرنے کا سبب بنی ہے جس کی مذمت کرتے ہوئے ہم اس مسئلے کا پر امن سفارتی و سیاسی حل چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے 122 ممالک بشمول امریکہ،روس اور چین نے تخفیف جوہری اسلحہ کے ایک مشترکہ معاہدے کی تجویز پیش کی تھی جس پر 50 سے زائد ممالک نے دستخط کر دیئے ہیں۔