سرینگر ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) دنیا بھر سے ادیبوں، دانشوروںاور انسانی حقوق کے علمبرداروںنے مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دانشوروںنے سول سوسائٹی کے اراکین کے نام ایک کھلے خط میں خرم پرویز کی رہائی کےلئے ان کی حمایت طلب کی ہے ۔خرم پرویز ضلع کپواڑہ کی ایک سب جیل میں نظربند ہیں