دنیا بھر میں رہائش پذیر مظفرگڑھ ضلع کے شہریوں کی دلچسپی اور ان سے براہ راست بات کر کے خوشی ہوئی، ڈی پی او کی لائیو آن فیس بک پر گفتگو

98
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

مظفرگڑھ۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر نے پہلی مرتبہ فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کی جہاں ٹیلی فون کالز اور کمنٹ باکس پر شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت اچھا لگا کہ دنیا بھر میں موجود مظفرگڑھ کے شہریوں نے ان سے براہ راست بات کی اور اپنے مسائل سے اور پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کیا،

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس سلسلے کو بڑھایا جائیگا اور ہر جمعہ کے دن اسی طرح وہ خود فیس بک پر لائیو کھلی کچہری کیا کرینگے، فیس بک پر 10 ہزار سے زائد شہریوں نے اس کھلی کچہری کو دیکھا، ڈی پی او نے پیش کیئے گئے مسائل پر ٹائم لمٹ ہدایات دیں کہ شہریوں کے مسائل حل کر کے فیڈ بیک بھی دیا جائیگا،

کھلی کچہری میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی او،ز اور ایس ایچ او،ز آن لائن شریک تھے جن کو شکایات کے فوری ازالے کے ٹائم لمٹ ہدایات جاری کی گئی ہیں اور وہ خود اس کا فیڈ بیک لیں گے۔