دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20 فروری کو منایا جا ئے گا

107
دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن 20 فروری کو منایا جا ئے گا

سیالکوٹ۔16فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن مورخہ 20فروری بروز جمعرات کو منایا جائے گا۔ اِس دن کے منانے کا مقصد بین الاقوامی برادری کی طرف سے غربت کے خاتمہ ،روزگار کے بھرپور اوریکساں مواقع پیدا کرنے پر کیے گئے اقدامات کو اُجاگر کرنا ہے۔

سماجی انصاف کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی سرکاری، غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد عام آدمی کو سماجی انصاف کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔