26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںدنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے سام سنگ...

دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے سام سنگ سرفہرست

- Advertisement -

نیویارک ۔ 15 جون(اے پی پی) جنوبی کوریا کی موبائل فون بنانے والی کمپنی ”سام سنگ“ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے پہلے نمبر پر رہی جبکہ رواں سال کے دوران سام سنگ کے 32 کروڑ سمارٹ فون فروخت ہونے کا امکان ہے۔ امریکا میں مارکیٹ ریسرچ کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس۔7 اور گلیکسی ایس۔7 ایج کی شاندار فروخت کے باعث رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سام سنگ کے 81.5 ملین سمارٹ فون فروخت ہوئے جبکہ ایپل 51.6 ملین سمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ رپورٹ کے مطابق سمارٹ فونز کی فروخت کی فہرست میں چینی کمپنی 8ویں نمبر پر رہی جبکہ سمارٹ فون بنانے والی بھارتی کمپنی ”مائیکرومیکس“ پہلی مرتبہ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8821

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں