دنیا بھر میں مرنے والے مجموعی افراد میں سے 2.8افراد سبزیوں اور پھلوں کے کم استعمال سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں

80

اسلام آباد ۔ 11اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں مرنے والے مجموعی افراد میں سے 2.8افراد سبزیوں اور پھلوں کے کم استعمال سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اور عالمی ادارہ خوراک کے مطابق انسان کی خوراک میں یومیہ کم از کم 400گرام سبزیوں اور پھلوں کا استعمال ضروری ہے ۔ روز مرہ کی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کے مطلوبہ استعمال سے دل کے امراض ، کینسر ، شوگر اور موٹاپے کے علاوہ غذائی کمی کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کے مطابق پاکستان میں اوسط یومیہ فی کس 80گرام جبکہ سالانہ 28.1کلو گرام سبزیاں استعمال کی جاتی ہیں جبکہ پھلوں کا فی کس یومیہ استعمال 85گرام اور سالانہ 31.5کلو گرام ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر یومیہ فی کس 165گرام جبکہ سالانہ 59.3کلو گرام سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو عالمی ادارہ صحت اور عالمی خوراک کی مطلوبہ یومیہ مقدار 400گرام جبکہ سالانہ 146کلو گرام کے مقابلہ میں نصف سے بھی کم ہے ۔