28.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومقومی خبریںدنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں، قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی...

دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں، قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل آفسز میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا ،جس میں سفارتی عملے ، ان کے خاندانوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بھارت، روس، بلیجئم، متحدہ عرب امارات، برسلز، بیجنگ سمیت دیگر ممالک میں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا گیا جس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر صدرمملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جس میں انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور بانی پاکستان سمیت دیگر ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کی منظوری کے تاریخی موقع اور پاکستان کی جدوجہد کے حوالہ سے خصوصی دستاویزی پروگرام بھی دکھائے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575678

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں