دنیا بھر میں کام کرنے والے ڈیٹا سینٹرز کی بجلی کی طلب 2030تک دوگنا ہو جائے گی، آئی ای اے

101
IAEA
IAEA

اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):دنیا بھر میں کام کرنے والے ڈیٹا سینٹرز کی بجلی کی کھپت میں گذشتہ 5 سالوں کے دوران 12 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ انٹر نیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کے فروغ سے ڈیٹا سینٹرز میں بجلی کی عالمی طلب میں 2030 تک دوگنا اضافہ ہوا جائیگا ۔ 2024 کے دوران عالمی سطح پر ڈیٹا سینٹرز کی بجلی کی کھپت مجموعی عالمی کھپت کے 1.5 فیصد کے مساوی رہی ہے ۔

آئی ای اے کے مطابق گذشتہ پانچ سالوں کے دوران دنیا بھر میں کام کرنے والے ڈیٹا سینٹرز میں بجلی کی کھپت میں سالانہ 12 فیصد کی شرح نمو ہوئی ہے اور توقع ہے کہ 2030 تک ان مراکز کی طلب میں دوگنا اضافہ ہو جائیگا ۔

انٹر نیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق اس وقت امریکا ، یورپ اور چین میں ڈیٹا مراکز میں بجلی کی کھپت مجموعی عالمی کھپت کے 85 فیصد کے مساوی ہے ۔ آئی ای اےکے مطابق 2030تک دنیا بھر میں کام کرنے والے ڈیٹا سینٹرز میں بجلی کی کھپت 945 ٹیرا واٹ پر آور (ٹی ڈبلیو ایچ) تک بڑ ھ جائے گی۔