دنیا بھر میں کام کی جگہ پر حادثات سے سالانہ 2.78 ملین اموات ، ہر سال 374 ملین غیر مہلک حادثات پیش آتے ہیں ، آئی ایل او

103
International Labor Organization
International Labor Organization

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں ہر سال 2.78 ملین کارکن کام کی جگہ پر حادثات یا بیماریوں وغیرہ کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ مختلف نوعیت کے غیر مہلک 374 ملین حادثات رپورٹ کئے جاتے ہیں ۔لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی رپورٹ کے مطابق کام کی جگہ پر حادثات اور غیر محفوظ ماحول کی وجہ سے پیداوار میں کمی ، علاج معالجہ کے اخراجات میں اضافہ اور کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کا معیار زندگی متاثر ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال 2.78 ملین کارکن کام کی جگہ پر حادثات یا بیماریوں وغیرہ کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ مختلف نوعیت کے غیر مہلک 374 ملین حادثات رپورٹ کئے جاتے ہیں ۔ پاکستان میں ملازم افراد قوت کی تعداد 67.25 ملین ہے ۔ آئی ایل او کے مطابق پاکستان میں ہر ایک لاکھ ورکرز میں سے سالانہ 1136 کارکنوں کو کام جگہ پر حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے

جبکہ اعداد وشمار کو اکٹھا کرنے اور مانیٹرنگ کے نظام کی سہولیات کے مسائل کے باعث بعض اوقات حادثات رپورٹ ہی نہیں کئے جاتے ۔ آئی ایل او نے کہا کہ کام کی جگہ پر صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی ورک فورس اور ان کے اہلخانہ کی صحت پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ پیداوار میں کمی کے مسائل کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوسکتی ہے ۔