واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی۔11نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد5 کروڑ18 لاکھ تک پہنچ گئی، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 12 لاکھ79ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد51820423 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 1279694افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد14143565 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک کروڑ5 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10559184تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد3712054 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک245799 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد86 لاکھ 36ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8636011 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے38073 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید448 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 494613ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 127615افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد56 لاکھ 75ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک162842افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25012 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد5701283 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے474097 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید201 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 162842ہے۔ ادھر فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد18لاکھ29ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر1829659افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید1220 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1655532ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 42207 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔