واشنگٹن ۔12مارچ (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد11کروڑ91 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 26 لاکھ 42 ہزار سے زیادہ افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد119169774 ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے
جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک کورونا وائرس سے2642994 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ فعال متاثرین کی تعداد21758967 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 5 لاکھ43 ہزار سےزیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد29925902 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد8584883 ہے جبکہ مہلک وائرس سے ملک میں اب تک543721افراد کی اموات ہیں۔ امریکہ میں اب تک 9 کروڑ 57 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس سے بچانے کی ویکسین لگائی گئی ہے
۔لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد2 لاکھ73ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 11284269 ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 273124ہے، حکام کے مطابق برازیل میں اب تک 11756131 افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ13 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 58 ہزار 3 سو سےزیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 197217 ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11308846ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک158326 افرادموت ہوئی ہے۔ بھارت میں اب تک 2 کروڑ 56 لاکھ 85 ہزار افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے بعد فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید117 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔