دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد5 کروڑ59 لاکھ ، اموات 13 لاکھ 43 ہزار ہوگئیں

82

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔18نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد5 کروڑ59 لاکھ تک پہنچ گئی، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 13 لاکھ43ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد55943197 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1343379 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد15636563ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور اموات کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ16 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد11695711 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد4353660 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 254255افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 7087796افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد89 لاکھ12ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8912907ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے29163 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید449 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد446767 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 131031افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد59 لاکھ 11ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 66 ہزار سات سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35294نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد5911758 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے383423 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید685 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 166743ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20لاکھ36 ہزار ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے46 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2036755افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید1219 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1847330ہے۔ حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے45522 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 46273 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔