دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات 12 لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کرگئیں

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔4نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ79 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 12 لاکھ21 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد47900237 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 1221340 افراد لقمہ …

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔4نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ79 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک 12 لاکھ21 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد47900237 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 1221340 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد12287145 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد95 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 38ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد9692528 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد3217717ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک238641افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے ریکارڈ 46 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد83 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد8313876 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے46254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید514افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد533748 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 123650افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد55 لاکھ67ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ60ہزار پانچ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11843 نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد55 لاکھ سے تجاوز گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے378362 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید243 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 160548ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں اب تک مہلک وائرس سے 38 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 1502763افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مزید854 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے ۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1343760ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 38289 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں