دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ5 لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی

70

واشنگٹن/ریوڈی جنیرو/نئی دہلی ۔ 12 اگست (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ5 لاکھ 30ہزار تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک سات لاکھ46 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد63لاکھ 34 ہزارسے زائد ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد53 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اب تک ایک لاکھ67 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد23 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے، ملک میں اب تک کورونا وائرس سے167749ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسوں کی مجموعی تعداد5305957 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 52 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، اس دوران کورونا وائرس سے مزید1274 اموات ہوئی ہیں جس سے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 103099ہوگئی ہے۔ برازیل کورونا وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں3112393 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ملک بھر میں اب تک کورونا سے103099افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق برازیل میں کورونا کے 766170فعال متاثرین ہیں، حکام کے مطابق برازیل میں کورونا سے متاثرہ2243124 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر پاؤلو شہر ہوا ہے جہاں اب تک 25 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ادھر بھارت میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 61 ہزار نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد 23 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے، نئے کیسزکے بعد ملک میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد 644107 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 834 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد چھ لاکھ 44 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں اب تک کورونا وائرس سے 46197 لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکام کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہاہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک 1640021مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر3 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے 18ہزار لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 331189 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر18800اموات ہوئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں وائرس سے متاثرہ288620 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کئی ملکوں میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس میں امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے علاوہ لاطینی امریکی ممالک بھی شامل ہیں۔ کورونا کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ امریکہ کے علاوہ برازیل، بھارت، روس، جنوبی افریقہ، پیرو، میکسکو اور چلی میں لاکھوں افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد7 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے۔