واشنگٹن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) دنیا بھر میںمہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ منگل کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف ممالک میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد 70لاکھ 8 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکہ، بھارت اور برازیل کے علاوہ یورپ اور لاطینی امریکہ کے بعض ممالک کورونا وائرس سے سخت متاثر ہوئے ہیں، دنیا کے مختلف خطوں میں اب تک اس جان لیوا وائرس سے مجموعی طور پر 897214 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد64 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 93 ہزار534افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد6485575 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2533412 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 193534افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں مسلسل ہورہا ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 3758629افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ادھر بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد42 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک72 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد4280422 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے75 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید1133 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد8 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر ہے۔ بھارت میں ریاست مہاراشٹر کے علاوہ جو دیگر ریاستیں کورونا سے شدید متاثر ہوئی ہیں ان میں تامل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور اتر پردیش شامل ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 72816 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد41 لاکھ 47 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ27ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10273 نئے کیسز سامنے آئے ہیںجس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد4147794 تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے665229 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید تین سو دس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 127001ہے۔ برازیل میں اب تک 33لاکھ 55 ہزار سے زائد کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کا پھیلاﺅ زیادہ ہے۔