دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 18لاکھ43ہزار 866سے زیادہ افرادجان کی بازی ہار چکے

51

واشنگٹن۔3جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 18لاکھ43ہزار 866سے زیادہ افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8کروڑ 49لاکھ93ہزار 315سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 6 کروڑ سے زیادہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔امریکہ ا و ر بھارت میں بدستور کورونا وائرس کے مریض سب سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں کورو نا وائرس سے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ58 ہزار600 سے زیادہ ہو گئی ہے۔،اس وقت برطانیہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 74ہزار سے زیادہ ہے جبکہ25 لاکھ99ہزار سے زیادہ متاثر ہیں۔ بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔