دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی

83

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔25نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 14ہزار سے تجاوز کرگئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد60105740 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1414868 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد17137099ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 66 ہزارافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5052432 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک2 لاکھ 66 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ7636684 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ادھر بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 7 سو سے زائد جبکہ متاثرین کی تعداد92 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے37975 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید480 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9222216 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد444702 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 134743افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد61 لاکھ 21 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ69 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے31100 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6121449 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے475252 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید630 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 170179ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21لاکھ53 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے50 ہزارافراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2153815 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید1005 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 1948899ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے9155 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 50237 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔