واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔30نومبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد63072475 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1465181 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد18061465ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ37 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 73 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد13750404 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد 5370129 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک273072 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزارسے زائد جبکہ متاثرین کی تعداد94 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے41810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید496 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9432075 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد447298 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 137177افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد63 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے24468 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6314740 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے563774 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید272 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 172848ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22لاکھ18 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے52 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2218483 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید198 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 2004731ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے9784 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 52325 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 54 ہزار 9 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید541 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1585178ہوگئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے20646 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس جان لیوا وائرس سے اب تک مجموعی تعداد 54904 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔