لندن۔17اکتوبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 4 کروڑ ہو چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 4 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران مزید 6106 افراد ہلاک بھی ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1,109,252 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکا، بھارت اور برازیل میں ریکارڈ کیے گئے۔ یورپ میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں فرانس میں 25 اور برطانیہ میں 15 اور جرمنی میں ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔