واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔2دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد14 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 42 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد64214441 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1487112 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد18264616ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ41 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ77 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد14108490 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد5498496 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک دو لاکھ 77 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ایک کروڑ 41 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد95 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے31118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید482 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد429753 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 138159افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد63 لاکھ88ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ73 ہزار 8 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے50909 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6388526 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے558166 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید697 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 173862ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22لاکھ30 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے53 ہزار5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2230571 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید775 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 2013036ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے8083 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 53506 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد59 ہزار سے زائد ہوگئی۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 603 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے13,429 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک مجموعی تعداد59051 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔