دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے15 لاکھ 41 ہزار سے زائد اموات

80

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔7دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد15 لاکھ 41 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 74 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد67405144 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1541951افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد19268858ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ51 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ88 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد15159529 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد6015030 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 288906افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد96 لاکھ76ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے36011 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید482 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9676801 ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد398040 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 140590افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد66 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ76ہزار 9 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے26363 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6603540 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے650396 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید313 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 176962ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22لاکھ92 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے55 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2292497 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید237 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد2067756ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے11022 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 55155 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد17لاکھ23 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے61 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانوی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید231 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1723242تک پہنچ گئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے17271 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 61245 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد1661217ہے۔