واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔8دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد15 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 79 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد67938995 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1550263افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد19365157ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ53 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ90 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد15369046 ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد6096357 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 290443افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد97 لاکھ ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے32981 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید391 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے بھارت دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر9703908 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد383968 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 140994افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد66 لاکھ 28 ہزار ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ77ہزار 3 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے20371 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد6628065 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے649610 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید376 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 177388ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22لاکھ95 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے55 ہزار 5 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 2295908 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق فرانس کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید366 افراد دم توڑ گئے۔ فرانس میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد2070102 ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے3411 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 55521 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد17لاکھ37 ہزار سے زائد ہوگئی، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے61 ہزار4 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید189 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1737960 ہے، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے14718نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے ملک میں اب تک 61434 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔