دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے16 لاکھ 19 ہزار سے زائد اموات

60

واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔14دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد16 لاکھ 19ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد72654602 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1619028افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا میں مجموعی طور پر کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد20164117ہے، کورونا کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ67 لاکھ 37 ہزار ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک میںکورونا سے اب تک 35198، کیلیفورنیا میں 21032، فلوریڈا میں 19865اور ٹیکساس میں24501 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد16737267ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6706369 ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 306459 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد98 لاکھ 84 ہزار سے زیادہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے27071 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید336 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9884716 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 143393افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس کے21 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد69 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ81ہزار4 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد6901990 ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 181419ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 279 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اس دوران 21825 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا۔ میکسیکو میں مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد12لاکھ50 ہزار سے زائد ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میکسیکو میں کورونا وائرس سے مزید249 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے8608 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1250044تک پہنچ گئی ہے۔ میکسیکو میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 113953افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دریںاثناءبرطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد18لاکھ49 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، ملک میں اب تک مہلک وائرس سے64 ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید144 افراد ہلاک ہوگئے، اس دوران ملک میں کورونا وائرس کے18447نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد1849403ہے۔ برطانیہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 64170 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔