واشنگٹن، پیرس، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔15دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد16 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد7 کروڑ 32 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ منگل کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد73262615 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1630109افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد20227315ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ69 لاکھ 42 ہزار ہوگئی جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ 8 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ نیویارک میںکورونا سے اب تک 35288، کیلیفورنیا میں21138، فلوریڈا میں 20002اور ٹیکساس میں24578 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد16942822ہے ۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 308089 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں مہلک کورونا وائرس سےمزید354 ہلاکتوں کے بعد اموات کیتعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ ملک میں متاثرین کی تعداد 99 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے22065 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید354 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر9906507 ہوگئی ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد340125 ہے۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 143746افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس کے25 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد69 لاکھ 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ81ہزار9 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد6929409 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے731379 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 181945ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 433 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ اس دوران 25193 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا۔