واشنگٹن، لندن، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔28دسمبر (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد17لاکھ 72ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد81144994 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک 1772135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد22079248 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے اموات کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اوراموات کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ کورونا وائرس کی وبا سے میکسیکو میں ایک لاکھ 22 ہزار، برطانیہ میں70ہزار، اٹلی میں72ہزار، ایران میں54 ہزار، روس میں54 ہزار، ترکی میں 20 ہزار اور جنوبی افریقہ میں 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ95 لاکھ73ہزار ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ 41ہزار سے تجاور کرگئی ہے۔ حکام کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد19573847ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7786834ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے اموات اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایک کروڑ95 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک341138افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ادھر بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑدو لاکھ اور اموات ایک لاکھ 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے20333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10208725ہوگئی ہے جبکہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد278840 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 48 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد74 لاکھ84 ہزار جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 344 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس دوران18479 نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7484285 ہوگئی۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 191146ہے۔