دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے18 لاکھ 50 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد8 کروڑ 55 لاکھ سے تجاوز کرگئی

42

نیویارک، نئی دہلی، ریوڈی جنیرو۔4جنوری (اے پی پی):دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعداد18لاکھ50 ہزار تک پہنچ گئی، مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد8 کروڑ 55 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پیر کوامریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد85509038 ہے، وائرس سے متاثرہ ملکوں میں اب تک1850719افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے فعال متاثرین کی تعداد23181619 ہے، کورونا وائرس کی وبا سے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے لحاظ سے دوسرے اور مریضوں کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے دوسرا اور ہلاکتوں کے اعدادوشمار سے تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ11 لاکھ13ہزار ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ60 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد21113528ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد8316492ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ دو کروڑ11 لاکھ سے زائد متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک360078 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 3 لاکھ 41 ہزار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 214 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس دوران 16504 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10341291ہے جبکہ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد244738 ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک149686 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد77 لاکھ33 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد7733746 ہوگئی۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے724720 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد196018 تک پہنچ گئی ہے۔